2010 میں ’بینڈ باجا بارات‘ میں ساتھ کام کرنے کے بعد دونوں سٹارز اب ‘دل دھڑکنے دو’ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
انوشکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا انہوں نے اپنی پہلی فلم رنویر کے ساتھ کی تھی جس کی وجہ سے وہ ان کے لئے کافی فکرمند رہتی ہیں۔
انوشکا اور رنویر فلم ‘دل دھڑکنے دو’ سے پہلے 2011 میں ‘لیڈیز بامقابل ریکی بہل’ میں اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔
رنویر کا کہنا تھا کہ فلم ‘دل دھڑکنے دو’ کے زیادہ تر مناظر ایک کروز پر شوٹ کیے گئے جس کی وجہ سے انہیں ہر وقت محسوس ہوتا تھا کہ وہ چھٹیاں منا رہے ہیں۔
اس فلم میں انوشکا اور رنویر کے علاوہ پریانکا چوپڑا، انیل کپور، فرحان اختر اور شفالی شاہ بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔
Leave a Reply