سندھ میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صوبے کی اکسٹھ کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کور کمانڈر ہائوس میں کاؤنٹر ٹیرر فورس ونگ قائم کر دیا گیا ہے جس نے کام شرع کر دیا ہے۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ حکومت نے مقامی سطح پر تیار بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بکتر بند گاڑیاں واہ کینٹ ٹیکسلا سے خریدی جائیں گی۔ بہت جلد ماہرین کی ٹیم ٹیکسلا بھیجی جائے گی۔ جدید آلات کے لئے فہرست جی ایچ کیو کو ارسال کر دی ہے۔ آرمی چیف نے سندھ حکومت کو 500 گنز بھجوا دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہر کی فضائی نگرانی جدید طریقوں سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ – ban

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.