کراچی میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) کے چیف احمد چنائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نئے سی پی ایل سی چیف کی تقرری جلد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق احمد چنائے نے سی پی ایل سی کے دفتر کو گورنر ہائوس سے منتقل کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ واضع رہے کہ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) کا ادارہ 1989ء میں کراچی میں جرائم خصوصا اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے بنایا گیا تھا۔ –
Leave a Reply