مصباح کی گاڑی ایف آئی اے کے قبضے میں

ہندوستانی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق آفیشلز نے بتایا کہ پیر کو ایف بی آر کے حکام نے مصباح کی لینڈ کروزر کو قبضے میں لے لیا کیونکہ ان کے ریکارڈ کے مطابق کپتان نے گاڑی کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس کے واجبات ادا نہیں کیے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مصباح کو ایف بی آر کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو بلکہ گزشتہ سال اکتوبر میں 39 لاکھ روپے کی رقم کے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے تھے۔

تاہم بعد میں مصباح نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کر کے معاملہ حل کرا لیا، اس موقع پر ان کے ساتھ دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے جنہیں ایف بی آر کی جانب سے مسائل کا سامنا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ لینڈ کروزر قبضے میں لینے سے قبل ایف بی آر حکام نے مصباح کو ایک نوٹس بھی بھیجا تھا جس میں انہیں ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھی۔bc

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.