وفاق کوٹے کے مطابق خیبرپختونخوا کو بجلی کی فراہمی پر رضا مند

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی، وزیر مملکت عابد شیر علی، چیئرمین واپڈا اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔ ملاقات میں کے پی کے حکومت کے بیشتر مطالبات مان لیئے گئے۔ وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو کوٹے کے مطابق بجلی فراہم کرے گا جبکہ موسم گرما میں ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لیے فنڈز صوبائی حکومت مہیا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نیٹ ہائیڈل منافع کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ – da

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.