کرنسی سمگلنگ ، ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں آج ہونا تھی تاہم سپیشل جج کسٹم رانا آفتاب کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت پر آج بحث ہونا تھی ۔ ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت تین جون کو ہوگی ۔ سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت گزشتہ روز بھی نہیں ہو سکی تھی۔ – xa

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.