کشمیر، گلگت ، وسطی پنجاب ،بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں نیلے آسمان پر سورج کرنیں بکھیر رہا ہے تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان ، وسطی پنجاب اور بالائی بلوچستان میں بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے ۔ لاہور میں گزشتہ رات کی گرج چمک اور بارش کے بعد گرمی کی حدت میں کمی آگئی ۔ صبح سویرے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، کوئٹہ ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ – xs

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.