بھارتی وزارت خارجہ کا بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ہے: پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مسلسل مرتکب ہوا ہے۔ درحقیقت ہندوستان نے کشمیر پر غیر قانونی اور غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اس قبضے کے استحکام کے لئے مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج تعینات کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ظلم اور جبر کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔ بھارت نے اسلحے کے زور پر مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کروائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر متنازع علاقہ ہے۔ بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آزاد اور غیر جانبدارانہ استواب رائے کرایا جائے۔ – ji

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.