دورہ سری لنکا کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

بدھ کو سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا نے 15 رکنی دستے کا اعلان کیا جس کے لیے مصباح الحق کو قیادت کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلہ دیش میں اسکواڈ میں موجود چھ کھلاڑیوں ڈراپ کردیا ہے جس میں آف اسپنر سعید اجمل، سمیع اسلم، سہیل خان، راحت علی، بابر اعظم اور بلاول بھٹی کو ڈراپ کردیا ہے۔

سیریز کے لیے اسکواڈ میں احمد شہزاد، احسان عادل اور شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جنہیں بنگلہ دیش اسکواڈ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ دورہ سری لنکا کیلئے پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مصباح الحق(کپتان)،محمد حفیظ، اظہر علی، شان مسعود، احمد شہزاد، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان، ذوالفقار بابر اور احسان عادل۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت کھلاڑیوں میں جن چیزوں کی موجودگی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اس میں عالمی سطح پر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت، موجودہ فارم اور فٹنس کے ساتھ ساتھ دورہ بنگلہ دیش میں کارکردگی، ان کنڈیشنز میں کھیلنے کی صلاحیت، دورہ بنگلہ دیش میں کھلاڑی کی کارکردگی کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کی رائے اور حال ہی میں ختم ہونے ولاے اے ٹیم کے دورہ سری لنکا میں کارکردگی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم، سمیع اسلم اور دیگر کھلاڑی ہماری نظر میں ہیں لیکن ان کا انتخاب نہیں کیا گیا لیکن وہ سلیکٹرز کے ریڈار پر ہیں۔

ہارون رشید نے بتایا کہ راحت علی، سہیل خان اور صہیب مقصود انجری کے بعد صحتیابی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ مستقبل میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کی سخت کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ضرورت پڑنے پر 16ویں کھلاڑی کو بھی دماغ میں رکھا ہوا ہے۔

پاکستانی ٹیم دورہ سری لنکا میں تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جہاں دورے کا آغاز 11 جون سے شروع ہونے والے ٹور میچ سے ہو گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 17 جون سے پہلے ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔u ip

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.