عمران خان نے میانمر مسلمانوں کی حالت زار پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میانمر کے مسلمانوں کو درپیش مشکلات پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ فوری طور پر میانمر کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے اقدامات کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کا قتل شرمناک ہے اور اقوام متحدہ انسانیت سوز مظالم کو روکنے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ مسلمان سمندر میں بے یارو مددگار ہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کی تکالیف پر پاکستان حکومت نے چپ سادھ رکھی ہے۔ –

Leave a Reply