پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی وزیراعظم سے ملاقات

اس ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان سے برابری کی سطح پر بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

اس سے قبل عبدالباسط نے پاکستان پہنچنے پر وزارت خارجہ کے سینئر حکام سے بھی ملاقات کی تھی اور انھیں ہندوستانی سیاست دانوں اور وزارت خارجہ کے بیانات پر بریفنگ دی۔

انھوں نے دفتر خارجہ کے حکام کو پاک ہندوستان کے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کے منصوبے کی ہندوستان کی جانب کھل کر مخالفت کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امورسرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دشمن پاک چین اقتصادی کوریڈور کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے جب کہ خطے میں حکمرانی کا ہندوستانی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔rr

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.