پاک چین تھنک ٹینک کی وزیراعظم سے ملاقات

پاک چین اقتصادی کوریڈور پر قائم ہونے والے نئے پاک چین تھنک ٹینک ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ انٹر نیشنل (آر ڈی آئی) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے آرڈی آئی کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین کے صدر کے حالیہ دورے کے موقع پر 50 سے زائد معاہدوں اور ایم او یوز پر ہونے والے دستخط سے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے چین میں ہونے والے حالیہ کشتی کے سانحے میں لاپتہ ہوجانے والے 400 افراد کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور پر پالیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے جو منصوبے کی تیزی سے تکمیل کے معاملات کو دیکھے گی۔

وفد نے پاکستان میں فشریز، انفارمیشن، ٹیکنالوجی اور ذراعت کے شعبوں میں تعاون پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم اور آر ڈی آئی کے وفد کی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی اور سینیٹر مشاہد حسین سید جبکہ چین کے سفیر سن ویڈونگ بھی موجود تھے۔fg

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.