ہندوستان میں 4 برس قید کے بعد 16 برس کا لڑکا وطن واپس

2011ء میں ہندوستانی فوج نے اس لڑکے کو جاسوسی اور غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام کے تحت پکڑ لیا تھا، کل وہ ننگر پارکر میں اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔

والجی کوہلی کے بیٹا سمیرو کوہلی جون 2011ء کو گیارہ برس کی عمر میں لاپتہ ہوگیا تھا۔بعد میں یہ معلوم ہوا کہ وہ راستہ بھٹک گیا تھا اور رن کچھ میں ہندوستان کی سرحدی سیکیورٹی فورس نے اس کو پکڑ لیا تھا۔

اسے پہلے تو بھوج میں پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں رکھا گیا، پھر بعد میں ایک عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے اس کو جاسوسی کے الزام سے بری کردیا لیکن غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی۔

ہندوستانی حکام نے اس لڑکے کو واہگہ بارڈر پر رینجرز کے اہلکاروں کے حوالے کیا۔ چند دن پہلے اس کی قید کی سزا ختم ہوئی تھی۔

ایدھی کے رضاکاروں، پاکستان فشر فوک فورم اور دیگر این جی اوز کے کارکنوں کی مدد سے وہ اپنے آبائی شہر ننگر پارکر پہنچا۔et

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.