نیٹ ویسٹ ٹی20 بلاسٹ میں شاہد آفریدی نورتھینٹس اور سعید اجمل نارتھ ہیمپٹن کی نمائندگی کر رہے ہیں، یہ میچ نارتھ ہیمپٹن میں ہو گا جہاں جنوبی ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور اسی وجہ سے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔
آفریدی نے وارکشائر کے خلاف ناتھنٹس کی جانب سے ڈیبیو میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور بیٹنگ میں 11 گیندوں پر 16 رنز بنانے کے بعد باؤلنگ میں چار اوورز کے کوٹے میں 29 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
دوسری جانب سعید اجمل آج پہلی مرتبہ نارتھ ہیمپٹن کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں ڈیبیو کریں گے۔
شاہد آفریدی اس سے قبل کینٹ، ہیمپشائر اور کائسسٹر شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن اس مرتبہ وہ ایک بڑے مقصد کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے جنوبی ایشیائی کمیونٹی سے رابطہ رکھنا اور انہیں رککٹ کی اہمیت بتانا کافی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہاں ایک کیمپ لگانا چاہتا ہوں تاکہ دو سے تین دن جب تک میں یہاں ہوں، میں ان کو کچھ سکھا سکوں۔
’اس ملک میں آج کل بچے صحیح ڈگر پر نہیں جا رہے اور ان تک پہنچنے کی کوشش کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ آگر وہ آپ کے فین ہیں تو اپنے والدین سے زیادہ آپ کی بات سنیں گے‘۔
آفریدی ممکنہ طور پر اس میچ کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں سیٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کریں گے۔
آفریدی نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسے وقت بھی آتے ہیں جب ہمیں پرائیویسی کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم اپنے اہلخانہ کے ساتھ ریسٹورنٹ جاتے ہیں، تو یہ اچھا ہے کہ یہاں مجھے زیادہ لوگ نہیں جانتے۔
دوسری جانب سعید اجمل کو اپنے نئے ایکشن کے ساتھ خود کو دوبارہ موثر ثابت کرنے کا چیلنج درپیش ہے تاکہ وہ دوبارہ پاکستانی ٹیم میں کھویا ہوا مقام حاصل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی شہرت کی بنیاد پر کرکٹ کھیلنا نہیں چاہتا۔
سعید اجمل نے کہا کہ میں اپنا سر اونچا اور اسی اعتماد کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں جس کے ساتھ ماضی میں کھیلتا تھا، اس وقت چیزیں صحیح نہیں جا رہیں لیکن آںے والے دنوں میں آپ بہتری دیکھیں گے، اگر مجھے بینچ پر بٹھایا جائے گا تو میری جگہ کھیلنے والے کھلاڑی بہتر اور زیادہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Leave a Reply