سانحہ صفورا : پانچ ملزمان چودہ جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سانحہ صفورا : پانچ ملزمان چودہ جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا کے پانچ مبینہ ملزمان کو چودہ جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سانحہ صفورہ میں ملوث ایک اور دہشت گرد گرفتارکرلیا گیا ۔

ملزمان میں طاہر منہاس، سعد عزیز ، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ دریں اثناء مقدمے کے اہم ملزم سعد عزیز کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرنے والے ایڈووکیٹ محمد فاروق نے 14 روز کے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مذکورہ ملزمان کو سانحہ صفورا میں ملوث ہونے کا دعویٰ کررہی ہے لیکن ملزمان کوسانحہ صفورا میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔

عدالت کے استفسار پر پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ اور گاڑی برآمد ہوچکی ہے، جی آئی ٹی مکمل ہوتے ہی سانحہ صفورا مقدمے میں نامزد کردیں گے۔

علاوہ ازیں پولیس نے سانحہ صفورہ میں ملوث ایک اور شخص کو گرفتارکرکے سانحے میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی ہے۔fw

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.