عدالت نے متحدہ کے کارکن کی ہلاکت میں پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا

بلدیہ ٹاؤن میں ایم کیو ایم کے کارکن وسیم کو تشدد کر کے ہلاک کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور انہیں 13 جون تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عزیز بھٹی پولیس نے وسیم کو اسکے دو بھائیوں سمیت گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں وسیم پولیس تشدد سے جاں بحق ہو گیا جس پر وسیم کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تھا ۔ آئی جی سندھ کی ہدایت پر انسپکٹر ضمیر حسین اور تشدد میں ملوث دیگر اہلکارں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایس ایچ او بلدیہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ – ccv

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.