ووگس ڈیبیو پر سنچری بنانے والے عمر رسیدہ کرکٹر

ڈومینیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایڈم ووگس نے مشکل صورتحال میں ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سنچری بنانے والے عمر رسیدہ بلے باز کا ریکارڈ بھی اپنے کر لیا۔

ووگس نے 45 سال 242 دن کی عمر میں سنچری اسکور کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے ڈیو ہفٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1992 میں ہندوستان کے خلاف 35 سال 117 دن کی عمر میں ڈیبیو پر سنچری بنائی تھی۔

ووگس کی اس ناقابل شکست 130 رنز کی اننگ کی بدولت آسٹریلیا ٹیم ٹیسٹ میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچ چکی ہے اور اس نے پہلی اننگ میں 170 رنز کی برتری حاصل کر کے دوسرے دن کے اختتام پر 25 رنز پر دو ویسٹ انڈین بلے بازوں کو پویلین لوٹا دیا ہے۔cxa

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.