آرمی چیف کا سری لنکن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ہم منصب سے ملاقات

پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سری لنکن فوج کے سربراہ لیفتیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو سری لنکن فوج کی تربیت اور پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سری لنکن آرمی کے سربراہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور، دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکن فوج کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سری لنکن بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل ایس جے ایم جے سے بھی ملاقات کی۔ اس سے پہلے سری لنکا کے آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سری لنکن فوج کے چاک و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف پیش کیا۔ – mll

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.