اقوام متحدہ اور او آئی سی روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرآنکھیں بند نہ کریں، چوہدری نثار

اپنے بیان میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرعالمی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، مسلمانوں پر ظلم کی انتہا سےدہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور کابینہ نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر اظہار تشویش کیا جب کہ کل ہونے والے اجلاس کے دوران بھی اس مسئلے پر بات کی گئی جس کے بعد وزیراعظم نے روہنگیا مسلمانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اسپیشل کمیٹی قائم کردی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور امورخارجہ کے معاون خصوصی طارق فاطمی شریک ہوں گے جس میں روہنگیا مسلمانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ml

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.