بلاول جلد پنجاب کا دورہ کریں گے

ان کا کہنا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تمام حلقوں سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کھڑے کرنے کے لیے وہ وارڈ سے ضلعی سطح تک پارٹی کی منظم کریں گے۔

باخبر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے پنجاب سے پی پی پی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کے ساتھ ایک ملاقات میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

اعتزاز احسن نے پارٹی کے سربراہ اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے یہاں جمعہ کے روز بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کے معاملات پر خصوصی حوالوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے ایک حکمت عملی وضع کرنے کے لیےپنجاب میں پیپلزپارٹی کی قیادت کا ایک اجلاس جلد ہی طلب کیا جائے گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کی تلاش کے لیے پیپلزپارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ اپنے رابطے برقرار رکھے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.