دھاندلی کا شور مچانے والے ایک ثبوت تک نہ پیش کر سکے، حمزہ شہباز

دھاندلی کا شور مچانے والے ایک ثبوت تک نہ پیش کر سکے، حمزہ شہباز

منڈی بہاؤالدین : پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھاندلی پر واویلا تو کیا لیکن وہ جوڈیشل کمیشن میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

مسلم لیگ نون اپنے دور اقتدار میں لوڈشیدنگ کا خاتمہ کرے گی۔ یہ بات انہوں نے منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک عرصے تک دھاندلی کا شور مچاتی رہی لیکن جوڈیشل کمیشن میں ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، کسی کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں نے خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی انتہا کر دی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنے دور اقتدار میں ہی لوڈشیڈنگ ختم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

حمزہ شہباز نے منڈی بہاؤالدین میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان کیا۔op

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.