سیہون: حضرت لعل شہبازقلندر کاعرس نہایت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔
سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 760 ویں تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغازآج سے سہون شریف میں شروع ہوگیا، عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین سہون شریف پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مزار پر حاضری دیکر حضرت لال شہباز قلندر کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
عرس کے موقع پر سہون شریف کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کی جانب سے سہون کے مختلف مقامات پر دھما ل ڈالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سہہ روزہ عرس کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے تحت ادبی محفل، سگھڑوں کی محفل، علاقائی کھیل اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ،عر س کے موقع پر مزار کے نزدیک عارضی بازار قائم کئے گئے ہیں جن میں مختلف اشیاء کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں۔
حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کےلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جس کے تحت مزار کے احاطے میں واک تھرو گیٹ نصب کرکے زائرین کو سخت جامع تلاشی کے بعد مزار میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ دو ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو عرس کے موقع پر سہون کے مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔
Leave a Reply