شہری سمندر کی سیر کو جائیں مگر گہرے پانی میں نہ جائیں: قائم علی شاہ

سمندر میں مدو جذر تیز ہونے اور اونچی اونچی لہریں بلند ہونے لگی ہیں جس کے پیش نظر حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے تحت سمندر میں شہریوں کے نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ہے۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے حکومت کی جانب سے پولیس کو سمندر کی طرف شہریوں کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن شہریوں کا کہنا ہے ان کے لئے ایک یہی سستی تفریح ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں وہ اہل خانہ کے ساتھ سمندر کے کنارے لہروں سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔ تاہم سائیں سرکار نے کراچی کی عوام سے اپیل کی کہ شہری ساحل پر جائیں لیکن گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے انتظامیہ شہریوں پر پابندی لگانے کے بجائے ان کی سیفٹی کے موثرانتظامات کرے تاکہ وہ ایک حدود میں رہتے ہوئے لطف اندوز بھی ہو سکیں اور کوئی جانی نقصان بھی نہ ہوں۔ – rt

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.