عامرلیاقت حسین کا ایگزیکٹ سے جعلی ڈگری حاصل کرنے کا اعتراف

عامرلیاقت حسین کا ایگزیکٹ سے جعلی ڈگری حاصل کرنے کا اعتراف

کراچی: اینکرعامر لیاقت حسین نے ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایگزیکٹ کے ذریعے جعلی ڈگری خریدی تھی۔

ایف آئی اے زرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے ایش وڈ یونیورسٹی کی ڈگری گیارہ سو چھتیس ڈالر میں حاصل کی اور دوست کےکریڈیٹ کارڈ کےذریعے اپنےموبائل سے رقم کی ادائیگی کی۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے تاریخ کے مضامین میں امریکی یونیورسٹی ایش وڈ سے ڈگری حاصل کی، ایگزیکٹ کے مین سرور سے حاصل ہونے والے ڈیٹا اور جیو میں دوہزاربارہ میں عامرلیاقت کے پروفائل میں مزکورہ ڈگری کا ذکر جیو کی ویب سائٹ سے حاصل کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے مین سرور کے ڈیٹا سے ڈگری لینے کی تصدیق ہوئی ہے،عامر لیاقت حسین کا آفس ایڈریس اورای میل ایگزیکٹ کے سرورسے ملا ہے۔

ایف آئی اے کے زرائع نے بتایا کہ دستاویزی ثبوتوں پر عامر لیاقت حسین نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر شاہد حیات کے سامنے ڈگری کے جعلی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.