نواز شریف نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے حوالے سے تجاویز دینے کے لئے وفاقی کابینہ کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز اور خصوصی مشیر طارق فاطمی شامل ہیں۔

اتوار کو کمیٹی کے پہلے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے پاکستانی کردار کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب، چوہدری نثار نے اپنے ایک بیان میں میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی ‘مجرمانہ خاموشی’ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پر خاموشی سے انسانیت کی علمبردار عالمی تنظیموں کے کردار اور ان کی افادیت پر سوال اٹھتے ہیں۔

انھوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون کی تنظیم، اسلامی دنیا اور دیگر طاقتوں سے پرجوش اپیل کی کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر اپنی آنکھیں بند نہ کریں۔

vdچوہدری نثار نے مزید کہا کہ اسے واقعات میں خاموشی اختیار کرنے سے ان مسلمان خاندانوں کے نوجوان عسکریت پسندوں کے جال میں پھنس سکتے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.