پہلے دن ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کرتے ہوئے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ جمعہ کو حصہ لینے والے ڈیزائنرز میں ایچ ایس وائے، رضوان احمد، شازیہ کیانی، ثناء عباس، عائشہ ابراہیم، فوزیہ حماد، اور جنید جمشید شامل تھے۔ شو کا آغاز حسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) کے ملبوسات سے ہوا، جنہوں نے اپنے ملبوسات پر روایتی کڑھائی کرتے یوئے تہوار کے رنگوں میں ملبوسات پیش کیے۔ ان کے ملبوسات میں خواتین کے علاوہ مردوں کے ملبوسات بھی شامل تھے۔
جنید جمشید نے فیشن شو میں مردانہ ملبوسات کی نمائش کی، جس میں شیروانی، شلوار کرتا اور ویسٹ کوٹس شامل تھے۔
فیشن شو کے دوسرے روز ڈیزائنرز میں تبسم مغل، ارسلان اقبال، ارم خان، سارہ گنڈا پور، عظمی بابر، منصور اکرم، ٹیماس اور زینب چھوٹانی شامل ہیں۔ صبا انصاری اس فیشن شو تینوں دن موڈلز کا میک آپ کریں گی۔
Leave a Reply