بحریہ عرب میں طوفان، پاکستان میں بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان سے 900 میل کے فاصلے پر بحریہ عرب میں اس وقت ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جو کہ طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے جس سے کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، مالاکنڈ، قلات اور مالاکنڈ مین بھی شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس دوران تیز ہوائیں چل سکتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول نے اس حوالے سے کہا کہ ابھی تک پاکستان کے ساحلی شہروں کو اس ممکنہ طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوا کا ایک کم دباؤ پاکستان کے جنوب میں 900 میل دور ہے اور اس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک اس کی شدت میں کمی یا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اگر کا کم دباؤ طوفان کی شکل اختیار کرکے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھا تو الرٹ جاری کر دیا جائے گا۔

۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ رواں سال مون کے سیزن میں جون، جولائی اور اگست میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور جون جولائی میں رمضان میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :طوفان کا ممکنہ خطرہ، سمندر میں نہانے پر پابندی

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ایک دن میں 200ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 کے نفاذ اور نہانے پر پابندی کے باوجود گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد سی ویو پہنچی۔

اس دوران ساحل پر پولیس اہلکار شہریوں کو سمندر میں نہانے سے روکنے میں مصروف نظر آئے،البتہ بعض ساحلی مقامات پر پولیس کی عدم موجودگی پر شہری سمندر میں نہاتے رہے۔

ویڈیو دیکھیں : سمندری طوفان ‘ نیلوفر’ کا رخ کراچی کی جانب

خیال رہے 2014 میں نومبر میں بھی سمندر میں نیلوفر طوفان آیا تھا اس کے پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے مگر نہ تو وہ پاکستان کی سمندر حدود میں اس شدت سے داخل ہوا اور نہ ہی اس کے باعث کراچی سمیت ساحلی علاقے میں کسی قسم کی بارش ہوئی۔vcc

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.