راولپنڈی: وزیراعلی شہباز شریف نے راولپنڈی میں میٹروبس سروس کا اچانک دورہ کیا اور بس میں مسافروں کے ساتھ سفر بھی کیا، ان کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے میٹرو بس جیسے منصوبے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
وزیر اعلٰی شہباز شریف اچانک راولپنڈی پہنچ گئے اور میٹرو بس سروس کا دورہ کیا، وزیراعلٰی نے صدر سٹیشن سے فیض آباد سٹیشن تک میٹروبس میں مسافرو ں کے ساتھ سفر بھی کیا۔ میٹرو بس سروس میں سوار تاجروں ، بچوں، طالبعلموں ، خواتین اور بزرگوں نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
مسافروں نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی شہباز شریف کو راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس شروع کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سروس سے پہلے راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین سفر کے دوران کئی گاڑیاں تبدیل کرنا پڑتی تھیں، اب باوقار، آرام دہ اور معیاری سفری سہولت میسر آنے کے ساتھ وقت اور پیسوں کی بھی بچت ہوئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کہا کہ عوامی سہولت کے لئے میٹروبس جیسے منصوبےآئندہ بھی جاری رہیں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا۔
میٹرو بس میں سوار مظفر آباد، گلگت بلتستان اور حیدر آباد کے شہریوں نے جدید ٹرانسپورٹ کیسہولت فراہم کرنے پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا
Leave a Reply