ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہر، رحیم یارخان میں درجہ حرارت 46 ڈگری پر پہنچ گیا

سندھ، بلوچستان اور پنجاب سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، ملک میں سب سے زیادہ گرمی رحیم یارخان میں رہی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ خیرپور، سکھر اور سبی میں 44، نواب شاہ، لاڑکانہ، موہن جو داڑو اور بہاولپورمیں 43، جیکب آباد، سیہون شریف، تربت، ڈیرہ غازی خان، ملتان، لاہور، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان اور اوکاڑہ میں 42، بہاولنگر، جھنگ، ساہیوال اور نور پور تھل میں 41، گوجرانوالہ اور سرگودھا 40، حیدرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرات اور پشاور میں درجہ حرارت 39، کراچی میں 36 جب کہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید گرمی سے چھٹکارے کےلئے ملک بھر میں عوام نے چھٹی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دریاؤں، نہروں اور پُرفضا مقامات کا رخ کرلیا ہے تاہم کراچی میں بلدیاتی انتظامیہ نے اونچی لہروں کے پیش نظر شہریوں کو ساحل سمندر پر جانے اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔mlb

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.