ملک ریاض کابرمی مسلمانوں کیلئے 10 کروڑروپے امداد کا اعلان

اسلام آباد : وزیر اعظم میاں نواز شریف نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے ریلیف کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جبکہ ملک ریاض نے دس کروڑروپےامدادکااعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ریلیف کمیٹی روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے بنائی گئی ہے۔ کمیٹی میں وزیر داخلہ مشیر خارجہ،اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شامل ہیں۔

ملک ریاض کی جانب سے بھی روہنگیا مسلمانوں کےلیے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے، ملک ریاض ترک صدر کے بعد مددکرنیوالی دوسری شخصیت بن گئے۔

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے برما میں بد ھ پروھتوں کے ہاتھوں مظالم کے شکار مسلمانوں کیلئے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و تشدد آگاہی کے بعد ملک ریاض بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکےاور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے بعد روہنگیا مسلمانوں کیلئے امداد دینے والے دوسرے شخص بن گئے۔

ترک صدر نے سمندر میں گھرے روہنگیا مسلمانوں کیلئے خوراک اور امداد بھیج کر اس کام میں پہل کی تھی۔oi

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.