پولیس کی فائرنگ، دوبھائی جاں بحق

پولیس کی فائرنگ، دوبھائی جاں بحق

راولپنڈی: ناکےپرنہ رکنے والے دوموٹرسائیکل سواربھائیوں پر پولیس نے فائرنگ کردی، دونوں بھائی ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑگئے، ورثا نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں دو بھائی پولیس گردی کا شکارہوگئے، کمرشل مارکیٹ ناکے پرپولیس نے موٹرسائیکل سواردوبھائیوں کو رکنے کااشارہ کیا،موٹرسائیکل نہ رکنے پرپولیس نے تعاقب کرنے کے بجائے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے سبب دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے اورہولی فیملی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے۔

مقتول بھائیوں کے لواحقین نے پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج اورہنگامہ آرائی کی جس پر آرپی او نے ردِ عمل ظاہرکرتے ہوئے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔

وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا، انصاف کے حصول کے لئے لواحقین میتوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔fd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.