کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ اور بیٹا سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ، ڈاکس کے علاقے میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کے دو دہشت گرد مارے گئے ۔ شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب جمالی گوٹھ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ اور چھ ماہ کا بیٹا جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم مقتولین کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ۔ لاشوں اور زخمی خاتون کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ نیو کراچی صنعتی ایریا میں فائرنگ پولیس اہلکار سیف اللہ جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ بلدیہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ طارق روڈ رابی سینٹر کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار اور گلبائی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ۔ ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ ایس ایس پی سٹی فداحسین کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے دو دہشت گرد مارے گئے، ان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سےتھا اور وہ ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ہلاک دہشتگردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ۔ – 

Leave a Reply