پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دو دکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ ہلاک شدگان کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جارہا ہے۔
ابتدائی طور پر واقعے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا تاہم زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور واقعے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ان افراد کو ٹارگٹ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔
دکانداروں نے ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کے خلاف احتجاجاً شٹر گرادیے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
Leave a Reply