محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں منگل کے روز طوفان کا خدشہ ہے۔ سندھ مکران بیلٹ میں شدید بھی طغیانی متوقع ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ماہی گیروں کو منگل سے جمعرات تک کُھلے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ اس وقت کراچی سے جنوب مشرق میں بارہ سو کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران یہ دباؤ مزید کم ہونے کا بھی امکان ہے۔ –

Leave a Reply