ایڈیشنل سیشن جج واجد گیلانی نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد فائونڈیشن کی طرف سے غازی عبدالرشید کو قتل کرنے کی درخواست کی سماعت کی ۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاد نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ آج وکلاء احتجاجی طور پر ہڑتال کر رہے ہیں ۔ اس لیے سماعت ملتوی کر دی جائے جبکہ مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ کی سماعت اکتوبر 2013 ء سے چل رہی ہے اور ملزم سابق صدر پرویز مشرف ایک دفعہ بھی عدالت پیش نہیں ہوا ، عدالت نے سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔ –

Leave a Reply