لاہور میں لیڈی کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ، پولیس کو کردار بہتر بنانا ہوگا، آئی جی

چوہنگ ٹریننگ سنٹر لاہور میں خواتین کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ جیپ میں سوار آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ دم بہ دم ، قدم بہ قدم ، آّہنی صورتوں میں ڈھلی خواتین کانسٹیبلز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ اس موقع پر پولیس بینڈ فضا میں دھنیں بکھیرتا رہا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا پولیس اپنے کردار میں بہتری لا کر عوام میں تشخص کو برقرار رکھے ،504 خواتین کانسٹیبلز نے 10 ماہ کے تربیتی کورس میں کمانڈو ٹریننگ بھی حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئیں –mllk

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.