لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ تپتے سورج اور جھلسا دینے والی لو نے شہریوں کو بے حال کئے رکھا۔ پنجاب اور سندھ کے بعض مقامات پر پارہ 46 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، سبی اور رحیم یار خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی میں 37، پشاور 40، کوئٹہ 36 اور اسلام آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اگر پنجاب اور سندھ گرمی کے زیر اثر ہیں تو بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں 22 ملی لیٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں سمیت سندھ اور بلوچستان کے متعدد مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ – 

Leave a Reply