جہانگیر ترین کی رہاشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل ہی اپنے امپائرز کھڑے کر دئیے47 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی پر پول رگنگ ہے اس کے باوجود دو نشستیں پی ٹی آئی نے جیتیں جبکہ دو کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔ موجودہ پارلیمنٹ ایک ڈمی پارلیمنٹ قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یمن بحران نہ ہوتا تو وہ کبھی پارلیمنٹ نہ جاتے اب بھی اگر جوڈیشل کمیشن گزشتہ انتخابات کو شفاف قرار دے گا تب ہی پارلیمنٹ جاوٴں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ صوبے میں جب دوبارہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں تو استعفےٰ کیوں دیں۔ لودھراں سے پیپلز پارٹی کے تین سابق ایم پی ایز اور ایک امیدوار قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ – 

Leave a Reply