خیبرپختونخوا حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے سہ فریقی اتحاد میں مذاکرات ناکام

حکومتی کمیٹی کے سہ فریقی اتحاد سے مذاکرات کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ سہ فریقی اتحاد اپنے موقف پر قائم رہا 10جون کو شٹر ڈائون ہڑتال ہو گی۔ اے این پی کے سینئر رہنماء میاں افتخار نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخواہ حکومت مستعفی ہو اور بلدیاتی نگران حکومت کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ انکا کہنا تھا اے پی سی کے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے ان کی پارٹی پرامن احتجاج کریگی پرامن احتجاج مہینوں تک بھی چل سکتا ہے۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ سہ فریقی اتحاد کے ساتھ احتجاج کے بعد سیاسی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ان کی خواہش پر دوبارہ اے پی سی بھی بلا سکتے ہیں۔ واضح رہے پشاور میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے علاوہ صرف قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ ق نے شرکت کی۔ اپوزیشن کی دیگر چار بڑی جماعتوں اے این پی، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور ن لیگ نے اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔ کل جماعتی کانفرنس میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور بدنظمی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق کیا گیا – sc

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.