انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی۔
ویڈیو دیکھیں : پاک فوج کا ‘آپریشن خیبر ٹو’ شروع کرنے کا اعلان
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
سیکیورٹی زرائع کی جانب سے فورسز کی کارروائی میں مبینہ شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن خیبر-ٹو مارچ میں شروع
واضح رہے کہ خیبر ایجنسی وفاق کے زیر انتظام 7 ایجنسیوں میں سے ایک ہے جس کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا تھا مگر جون 2014 میں پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جبکہ بعد ازاں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر- ون شروع کیا جبکہ مارچ 2015 میں آپریشن خیبر – ٹو کا آغاز کیا گیا اس دوران عسکریت پسندوں سے کئی علاقے کلئیر کرنے کے دعوے کیے گئے ہیں۔
میڈیا کی مذکورہ قبائلی علاقوں تک رسائی نہیں ہے اس لیے تمام معلومات سرکاری ذرائع سے موصول ہوتی ہیں جن کی غیر جانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پاتی۔
واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر (ون اور ٹو) کے باعث 10 لاکھ افراد نے سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کی ہے، جن کی واپسی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔
Leave a Reply