آل پارٹیز کانفرنس پشاور میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی صدارت میں ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی تھی تاہم اے این پی ، جے یو آئی ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے شمولیت سے انکار کر دیا ، قومی وطن پارٹی اور حکومتی اتحادی جماعتیں اے پی سی میں شرکت کریں گی ۔ آل پارٹیز کانفرنس 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات سامنے آنے پر بلائی گئی ہے ۔ کانفرنس میں اس حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ بلدیاتی الیکشن دوبارہ کرانے یا مخصوص حلقے کھولنے سے متعلق فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ – 

Leave a Reply