بجلی کے تار گرنے سے گدھا ہلاک ہوا تو تھانہ بھٹائی نگر پولیس نے حسیکو اہلکاروں کو ملزم گردانتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ فرائض میں غفلت سمیت کئی دفعات بھی لگا دیں۔ ایف آئی آر کا علم ہوا تو وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی تھانے پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے سندھ حکومت کو بھی کھری کھری سنا دیں خود کو بھی گرفتاری کیلئے پیش کر دیا۔ وزیر مملکت کی تھانے کے باہر موجودگی کے دوران تھانہ انچارج دفتر کو تالہ لگا کر فرار ہو گیا جبکہ دیگر عملہ بھی محصور رہا۔ – 

Leave a Reply