وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقوام متحدہ سے مضبوط اور مستحکم تعلقات ہیں۔ امن اور ترقی کیلئے اقوام متحدہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ اقوام متحدہ کی کوششوں کا ہمیشہ ساتھ دینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔ اقوام متحدہ کی قیام امن کی کاوشوں میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔ – 

Leave a Reply