ڈی جی میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ غلام رسول نے اسلام آباد میں آشوبا نامی سائیکلون کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سائیکلون 4 تاریخ کو ہوا کے کم دباو کی شکل میں نمودار ہوا ۔ پہلے اس کا نام زیرو ون اے اور بعد میں آشوبا رکھا گیا ۔ آشوبا پاکستان سے 500 کلومیٹر دور رہ گیا ہے ۔ پاکستان پر اس کا براہ راست اثر نہیں پڑے گا ۔ بلوچستان کے علاقوں میں ساحل کے ساتھ شدید تیز ہوائیں چلیں گی جس سے نقصان کا خدشہ ہے جبکہ سندھ کا علاقہ اس کی زد سے آزاد ہو چکا ہے ، ہوا کے طوفان سے ساحلی علاقوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ – 

Leave a Reply