منگل کی دوپہر وفاقی اردو یونیورسٹی اس وقت میدان جنگ بن گئی جب دو گرپوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی سے بات گولیوں کی گن گرج تک آ پہنچی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس نے یونیورسٹی کے ہاسٹل اور دیگر نجی ہوسٹلوں میں چھاپے مار کر 40 افراد کو گرفتار کیا اور تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ مقدمے میں فائرنگ میں ملوث افراد کی پشت پناہی، اقدام قتل ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، خوف وہراس پھیلانا، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ یونیورسٹی طلباء کا کہنا ہے اگر یونیورسٹی انتظامیہ دونوں گروپوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتی تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔ طلبا کو آج انتہائی رازداری سے ایڈیشنل سیشن جج نصیر الدین کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے تمام طلبا کے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔ – 

Leave a Reply