جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے برما میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے کُھلی درندگی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عالم اسلام ان مظالم کے خلاف مؤثر آواز اٹھائے اور انھیں رکوانے کے لئے فوری حکمت عملی اختیار کرے۔ 12 جون بروز جمعہ کو برما میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے علماء اور خطباء سے اپیل کی کہ وہ ان مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کریں۔ لاہور میں پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی مجرمانہ غفلت اور اسلام دشمنی کا ثبوت ہے۔ بدھ مت کے پیروں کاروں نے دنیا بھر کے سامنے اپنا مکرو چہرہ بے نقاب کر دیا ہے لیکن امریکی اور اس کے اتحادیوں کو برما کے مظلوم مسلمانوں کی کٹی اور جلی لاشیں کیوں نظر نہیں آتیں؟۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار برما میں انسانیت کی تذلیل پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے – 

Leave a Reply