شاہ رخ کیریبیئن لیگ میں ٹیم کے مالک بن گئے

آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ نے ہالی وڈ اسٹارز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مشہور کیریبیئن ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو خرید لی ہے۔

واضح رہے کہ ہالی اسٹارز مارک ویلبرگ اور جیرارڈ بٹلر بھی سی پی ایل ٹیموں کی ملکیت رکھتے ہیں، ویلبرگ موجودہ چیمپیئن ٹیم بارباڈوس ٹرائڈینٹس کے مالک ہیں جس کی قیادت کیرون پولارڈ کرتے ہیں جبکہ بٹلر کی ملکیت میں جمیکا تلاوا ہے جس کی باگ ڈور کرس گیل سنبھالے ہوئے ہیں۔

شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مشترکہ مالک جوہی چاؤلہ کے ساتھ ٹرینیڈاڈ کی ٹیم میں سرمایہ کاری کی ہے۔

اس ایونٹ کے اگلے ایڈیشن کا آغاز 20 جون سے 26 جولائی تک منعقد ہو گا۔

شاہ رخ پہلے شخص ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ ساتھ کسی غیر ملکی لیگ کی ٹیم کے بھی مالک ہیں۔

انہوں نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اس کو عالمی سطح پر پھیلانا ہے، ہم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی کرکٹ روایات کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز 2012 اور 2014 میں آئی پی ایل چیمپیئن بنی اور اس وقت لیگ کی سب سے قیمتی ٹیم اور برانڈ ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 500 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد ہے۔

ٹرینیڈاڈ کی آبادی 13 لاکھ ہے جس میں سے 38 فیصد آبادی ہندوستانی نژاد ہے اور فرنچائز کے منتظمین کو یقین ہے شاہ رخ کی جانب سے ٹیم خریدنے کے بعد عوام کی سی پی ایل میں دلچسپی مزید بڑھ جائے گی۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں ڈیوین براؤؤ، ڈیرن براوو، سیمیول بدری اور کیون کوپر شامل ہیں جبکہ اسے کامران اکمل اور جوہان بوتھا جیسے غیر ملکی کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے جن کی کوچنگ لیجنڈ جنوبی افریقی کرکٹر جاک کیلس کریں گے۔lll

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.