نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں چار روپے یونٹ تک اضافہ منظور کر لیا

نیپرا اور حکومت نے مل کر عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا۔ بجٹ میں بجلی پر سبسڈی میں ایک سو ارب روپے سے زائد کمی سے شاید حکومت کی تسلی نہ ہو سکی اسی لئے سرچارجز کی صورت میں بجلی کی قیمتیں مزید بڑھا دیں۔ حکومتی درخواست پر نیپرا نے بجلی کے ٹیرف میں چار روپے فی یونٹ تک اضافہ منظور کر لیا ہے۔ حکومت نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ بجلی ٹیرف میں کمی اور سرچارجز کو شیڈول میں شامل کیا جائے۔ نیپرا نے حکومتی درخواست پر گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جسے آج جاری کیا گیا۔ نیپرا نے حکومت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں تین روپے جبکہ کمرشل اور صنعتی صارفین کے ٹیرف میں چار روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ اسکے علاوہ بجلی کی قیمت پر سبسڈی میں بھی دو روپے پچاس پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق صارفین کو ٹیرف میں کمی منتقل نہ کرنے کیلئے نیپرا نے دو روپے ستر پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج بھی نافذ کر دیا۔ نیپرا نے اعلامیہ جاری کرنے کیلئے فیصلہ وزارت پانی و بجلی کو ارسال کر دیا ہے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.