‘پاکستان میانمار نہیں، ہندوستان خواب نہ دیکھے’

ہندوستان کے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات کرنل (ر) راجيہ وردھن سنگھ راٹھور نے پڑوسی ملک میانمار میں فضائی اور زمینی کارروائی کرکے 20 سے زائد افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نثار نے ہندوستانی قیادت کو دن میں خواب دیکھنے سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو کسی قسم غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کسی صورت خطے میں ہندوستان کا تسلط اور اجارہ داری قبول نہیں کرے گا۔

کرنل راجیہ راٹھور نے میانمار میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کو حکومت کا ایک “بے مثال” اور “انتہائی جرات مندانہ” قدم قرار دیا اور کہا کہ “یہ آپریشن ان تمام پڑوسیوں کے لیے ایک پیغام ہے جو دہشت گرد گروپوں کو پناہ دے کر انھیں ہندوستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں”۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے ڈھاکا یونورسٹی سے خطاب میں بنگلہ دیش کی 1971 کی جنگ آزادی میں ہندوستانی کردار مداخلت کا اعتراف بھی کیا تھا۔lppl

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.