یکم مئی 2015 ءکو دہشت گردوں نے گھر سے دفتر کیلئے نکلتے ہوئے ڈی ایس پی سٹیل ٹائون عبدالفتح سانگری کو نشانہ بنایا ، فائرنگ سے ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری کا محافظ اور ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا ۔ 9 مئی 2015ء کو شاہ فیصل کے علاقے میں ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کو قتل کر دیا گیا ۔ ذوالفقار زیدی سندھ ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر مامور تھے ۔ 16 مئی کو گلستان جوہر میں ایس پی اعجاز حیدر کو 16 گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔ ایس پی اعجاز حیدر حیدر آباد جیل میں تعینات تھے اور کراچی چھٹیوں پر آئے ہوئے تھے ۔ 9 جون 2015 ءکو شاہ لطیف ٹائون میں ڈی ایس پی سائٹ مجید عباس کو قتل کر دیا گیا ، مجید عباس گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے سرکاری گاڑی پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں ۔ دنیا نیوز نے پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی تصاویر حاصل کر لی ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے پنجابی اور سواتی گروپ سے ہے ۔ ایس ایس پی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے قتل میں ایک ہی گروپ ملوث ہے جن کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ رواں برس اب تک 49 پولیس افسران و اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ – 

Leave a Reply